پریس ریلیز
28-02-2023
حیدرآباد ( )حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی، سرپرست اعلیٰ محمد اکرام راجپوت، سرپرست اقبال حسین بیگ، سینئر نائب صدر نجم الدین قریشی، نائب صدر اویس خان نے اپنے مشترکہ بیان میں سابق ایم پی اے عبد الر حمن راجپوت کو المنائی گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔ صدر عدیل صدیقی نے کہا کہ صنعت اور تعلیم کے مابین روابط سے معا شی ترقی ممکن ہے، تاجر برادری کی اکثریت کاروبا ر کے قدیمی ماڈل پر چل رہی ہے جس میں تحقیق کا فقدان ہے، اقتصا دی ترقی کا نظریہ صنعت اور اکیڈمیا کے روابط کے بغیر نامکمل ہے، پاکستان میں اس وقت تقریباً تیس ملین ایس ایم ایز کام کر رہی ہیں ملک کی انجینئرنگ اور ہائی ٹیک صنعتوں کی بر آمدات کا انحصار اسی شعبے پر ہے، ملک کی جی۔ڈی۔پی۔میں ایس ایم ایز کا حصہ چالیس فیصد ہے اور یہ روزگار پیدا کرنے کا بڑا ذریعہ ہے، انہوں نے کہا کہ کاروبا ری برا دری اور تعلیمی ادا روں کے تعاون سے صنعتوں میں بین الاقوامی مصنوعات کی تیاری اور کم لاگت معیا ری مصنوعا ت تیار کر کے صنعتوں کو وسعت دی جا سکتی ہے، المنائی گورنمنٹ کالج یونیورسٹی طلبہ اور طالبات کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کے لئے گرانقدر خدمات انجام دے رہی ہے۔المنائی گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے صدر عبد الرحمن راجپوت نے کہا کہ کوئی بھی معا شرہ تعلیم کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا، حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ساتھ مل کر تعلیم کے فروغ کے لئے کام کریں گے آپ لوگوں نے جس طرح مجھے محبت دی ہے میں آپ کا اور تاجر برادری کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ حیدرآباد چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر نجم الدین قریشی، نائب صدر اویس خان اور اراکین مرزا حسن مسعود بیگ، اعجاز علی راجپوت، سید علی حسن لجپال، علی رضا آرائیں نے المنائی گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے نو منتخب صدر اور سابق ایم پی اے عبد الرحمن راجپوت کو اجرک اور ہار پہنا ئے۔
سیکریٹری جنرل