پریس ریلیز
صنعت و تجارت کے میدان میں خواتین کو آگے بڑھنے کی ضرورت ہے…عدیل صدیقی
28-11-2022
حیدرآباد ( )وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری حیدرآباد ڈویژن کے زیر انتظام تین روزہ پانچویں سالانہ نمائش 25تا 27نومبر 2022 کو عبد اللہ مال میں منعقد ہوئی، نمائش میں نت نئے ڈیزائن لیڈیز ملبو سات، دستکا ری، ہینڈ بیگز، کشن، جیوئیلری کے اسٹال قابل دید تھے۔ حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدرعدیل صدیقی نے سالانہ نمائش کے دورے پر وومن انٹری پرینیور کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ صنعت و تجارت کے میدان میں خواتین کو آگے بڑھنے کی ضرورت ہے، ترقی یافتہ اور ترقی پذیر ممالک میں خواتین مردوں کے شانہ بشانہ صنعت و تجارت کی ترقی میں حصہ لے رہی ہیں، حیدرآبا دچیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری خواتین تاجروں کی حوصلہ افزائی کر رہا ہے، وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی طرف سے سالانہ نمائش خوش آئند اقدام ہے، نمائش کے انعقاد سے ہنر مند خواتین کو آگے بڑھنے کا موقع ملے گا، انٹری پرینیور کی صلاحیتوں میں نہ صرف اضافہ ہو گا بلکہ کاروبار کی راہیں بھی کھلیں گی، ہما ری دیہی علا قوں میں خواتین سندھ کے ثقافت، اجرک ٹوپی، رلی، دستکا ری ملبو سات تیار کررہی ہیں جو کہ پاکستان سمیت دنیا بھر کے ممالک میں یکسر مقبول ہیں، بلکہ پاکستان سے ایکسپورٹ بھی کی جا رہی ہے، وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری حیدرآباد ڈویژن کی فاؤنڈر صدر بینش افتخار قادری نے بریفنگ میں بتایا کہ سالانہ نمائش کے انعقاد کا مقصد خواتین انٹری پرینیور کی حوصلہ افزائی کرنا ہے، ایونٹ میں ہزاروں فیملیز نے نا صرف دورہ کیا بلکہ خریداری بھی کی جو کہ ہما رے لئے حوصلہ افزائی کی بات ہے، نمائش کے انعقاد سے خواتین کو روزگار کے مواقع میسر آئے ہیں، حیدرآباد چیمبر کے صدر عدیل صدیقی جو کہ فیڈر یشن آف پاکستان چیمبرس آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر بھی رہے ہیں، انہوں نے نمائش کا دورہ سے ہما ری حوصلہ افزائی ہوئی ہے۔اس موقع پر افتخار علی قادری صدر عدیل صدیقی کو شال پہنا رہے ہیں، وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری حیدرآباد ڈویژن کی فاؤنڈر صدر بینش افتخار قادری، نائب صدر آمنہ جونیجو کے علا وہ نسیم پرویز، فوزیہ تھیبو، مریم اسد پنہور، سحر خالد، نتاشہ میمن، صدف بھٹی، حمیدہ پنہور، شہناز خاصخیلی، سعدیہ سومر و، مہک، مریم جونیجو و دیگر موجود تھے۔
سیکریٹری جنرل