پریس ریلیز
29-08-2023
حیدرآباد ( ) وفاقی محتسب اعلیٰ پاکستان کے حیدرآباد میں ایڈوائزر وریجنل ہیڈ سابق سفیر ڈاکٹر سید رضوان احمد نے حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں تاجر برادری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی محتسب اعلیٰ پاکستان کے 18ریجنل آفس وفاقی حکومت کے ماتحت محکموں کی پالیسی سے متصادم احکامات پر کالی بھیڑوں سے متاثرہ لوگوں کی شکایات پر انصاف فراہم کر رہا ہے، وفاقی محتسب اعلیٰ سائلین کی وکالت کرتا ہے، 98فیصد فیصلے سائیلین کے حق میں ہو تے ہیں، ہما را فوکس عام لوگوں کو انصاف فراہم کرنا ہے، عام آدمی سادہ کاغذ پر وفاقی محتسب اعلیٰ کو شکایات آن لائن او ر مراسلے کے ذریعے رجسٹر کرا سکتا ہے،ہم عوام کی خدمت کرنا چاہتے ہیں، وفاقی محتسب اعلیٰ پاکستان کے ثمرات عام لوگوں تک پہنچانا چاہتے ہیں، مارکیٹوں اور صنعتوں میں وفاقی محتسب اعلیٰ پاکستان سے آگاہی بینر نصب کئے جائیں تو لوگوں کو فائدہ ہوگا، لوگوں کو چاہئے کہ کنڈا سسٹم سے اجتناب کریں، حیسکو چو ری کے الزام کے بغیر ڈٹیکشن عائد نہیں کر سکتی۔ حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی نے وفاقی محتسب اعلیٰ پاکستان کے حیدرآباد میں ایڈوائزر وریجنل ہیڈ سابق سفیر ڈاکٹر سید رضوان احمد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ مسائل آپ کے سامنے ہیں، واپڈا کے طوفان سے عام آدمی گھمبیر مشکلات میں مبتلا ہے، صارف بجلی کے بلوں میں 13قسم کے ٹیکس ادا کر رہا ہے، پاکستان ریلوے میں ٹکٹوں کے حوالے سے مشکلات کا سامنا ہے، ریلوے اسٹیشن پر مسافر انتظار گاہ میں پانی اور صفائی کا کوئی بندو بست نہیں، EOBIمحنت کشوں کو پینشن کی ادائیگی میں بلا وجہ تنگ کر رہا ہے،شکایات کا ایک انبار ہے، ہما رے لئے یہ خوش آئند بات ہے کہ وفاقی محتسب اعلیٰ کا ادارہ عوام کی دادرسی کررہا ہے۔ تاجروں نے بتایا کہ وفاقی وزارت پانی وبجلی کی واضح احکامات کے باوجود حیسکو ایس۔ ڈی۔ او۔ دفاتر میں موجود نہیں ہو تے، سائیلین کو شکایات درج کرانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، میٹر ریڈر مقرر ہ مدت میں میٹر ریڈنگ ریکارڈ نہیں کرتے جس کی وجہ سے صارفین کو دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ وفاقی محتسب اعلیٰ پاکستان حیسکو صارفین کی دادرسی کرے اور حیسکو چیف کو پابند کیا جائے کہ وہ وفاقی وزارت توانائی کی پالیسیوں پر عمل در آمد کو یقینی بنائیں، سرپرست اقبال حسین بیگ نے مہمانوں کا شکریہ اداکرتے ہوئے وفاقی محتسب اعلیٰ پاکستان کی کاوشوں کو سراہا۔ اجلاس میں وفاقی محتسب اعلیٰ پاکستان حیدرآباد کے ڈپٹی ڈائریکٹر قاضی ناظم نعیم، حیدرآبا د چیمبر کے سرپرست اقبال حسین بیگ اراکین پہلاج رائے، مرزا حسن مسعود بیگ، محمد سلیم خان، احسن ناغڑ، اعجاز علی راجپوت، نواب الدین قریشی، علی حسن لجپال، محمد دانش خان، محمد یاور قریشی، علی رضا آرائیں، کامران راجپوت، رمضان کھوکھر، فرمان بیگ، ملک ہاشم، فہیم خان، علا ؤ الدین قائمخانی، محمد اکبر خان درانی، زوہیب، اقبال بھولو، ناصر خان، الطاف حسین شیخ، محمد مدنی، سید طاہر علی شاہ، جھامن داس وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹر ی حیدرآباد ڈویژن کی فاؤنڈ ر میڈم بینش افتخار قادری اپنے وفد کے ہمراہ موجود ہیں۔
سیکریٹری جنرل