پریس ریلیز
ایچ سی سی آئی کا تجا رتی وفد ایران روانہ
پاک ایران تجارتی حجم بڑھانے پر بات کریں گے۔۔۔سرپرست اعلیٰ محمد اکرام راجپوت
30-04-2024
حیدرآباد ( )ایرانی حکومت کی دعوت پر حیدرآباد چیمبر آباد چیمبر آ ف کامرس اینڈ انڈسٹری کا سہہ رکنی تجا رتی وفد سرپرست اعلیٰ محمد اکرام راجپوت کی قیا دت میں ایران روانہ ہو گیا، وفد کے اراکین تہران چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداران سے ملاقات میں دو طرفہ تجا رتی حجم بڑھانے پر بات چیت کریں گے، وفد کے اراکین صنعتکا روں اور سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے بھی آگاہ کریں گے، حیدرآباد چیمبر کے تجا رتی وفد کے دورے سے دونوں ممالک کے درمیان تجارت بڑھنے کے روشن امکانات ہیں، تجارتی وفد میں سرپرست اقبال حسین بیگ اور رکن مجلس عاملہ فہیم خان شامل تھے۔
سیکریٹری جنرل