پریس ریلیز
ایچ سی سی آئی کسی فرد واحد کی جاگیر نہیں بزنس کمیونٹی کا ادارہ ہے۔۔۔محمد اکرام راجپوت
30-05-2024
حیدرآباد ( )حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سرپرست اعلیٰ محمد اکرام راجپوت نے ممبران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایچ سی سی آئی کسی فرد واحد کی جاگیر نہیں بزنس کمیونٹی کا ادارہ ہے، ممبران لائسنس یافتہ حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دفترپر حملہ کسی صورت برداشت نہیں کریں گے، ممبران نے متحد ہو کر مخالفین کے قبضے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیئے، تمام ممبران جنہوں نے مخالفین کا ایچ سی سی آئی کے دفتر پر حملہ ناکام بنایا، محمد اکرام راجپوت نے قابل فخر ممبران کو فرداً فرداً شاباش دی اور پھولوں کے ہار پہنا ئے، صدر ایوان عدیل صدیقی،سرپرست اقبال حسین بیگ، سابق ایم پی اے ندیم احمد صدیقی، سینئر نائب صدر نجم الدین قریشی، نائب صدر اویس خان نے ہر محاذ پر اپنے فرائض خو ش اسلوبی سے انجام دیئے، ہم ضلعی انتظامیہ کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے بروقت عدالتی فیصلے کا باریک بینی سے مشاہدہ کر کے معاملات کا قانونی حل نکالا اور تاجر برادری کو مزید بدمزگی سے بچانے کے لئے اپنا قانونی کردار ادا کیا۔ محمد اکرام راجپوت نے کہا کہ ممبران کے حقوق اور حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے لئے ڈائریکٹر جنرل ٹریڈ آرگنائزیشن سمیت تمام فورم پر لڑیں گے، میں صدر عدیل صدیقی کو مختصر عرصے میں کامیابی کے ساتھ ایچ سی سی آئی کو چلانے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی نے کہا کہ کامیاب حکمت عملی اور ممبران کے بھرپور اتحاد اور یکجہتی سے مخالفین کو منہ کی کھاناپڑی، تاجر برادری کی عزت ہما ری عزت ہے، موجودہ سانحہ رونما ہونے سے ہم چوکنا ہیں، مخالفین کی ہر چال کا پو ری طاقت سے مقابلہ کریں گے، ممبران کے حقوق کی جنگ اکھٹے لڑیں گے، ممبران بھروسہ رکھیں ہر سازش کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، سرپرست اقبال حسین بیگ نے کہا کہ ایچ سی سی آئی کی موجودہ قیا دت تاجر برادری کی بے لو ث خدمت کررہی ہے،مخالفین کو تاجر برادری ہی پہلے مسترد کر چکی ہے۔سابق ایم پی اے ندیم صدیقی نے کہا کہ ممبران نے جس طرح مخالفین کا ڈٹ کر مقابلہ کیا وہ واقعی لائق تعریف ہے، بیشک اللہ ہر چیز پر قادر ہے عزت اور ذلت اللہ کے اختیار میں ہے، ہم اللہ تعالیٰ کے شکر گزار ہیں کہ اس نے ہمیں سرخرو فرمایا، ہم نے ماضی میں ممبران کی خدمت کی ہے، حیدرآباد چیمبر کو کبھی ذاتی مقاصد کے لئے استعمال نہیں کیا۔ اس موقع پر سینئر نائب صدر نجم الدین قریشی، نائب صدر اویس خان اراکین پہلاج رائے، مرزا حسن مسعود بیگ، حاجی محمد سلیم خان، افتخار عبا سی، سید علی حسن لجپال، محمد عدنان خان، صلاح الدین قریشی، فہیم خان، شفقت اللہ میمن، نواب الدین قریشی، احسن ناغڑ، نجم ابڑو، الہ دین قائم خانی، حاجی جاوید خلجی، علی رضا آرائیں، جلال الدین قریش، عابد شیخ، محمد امین میمن، ناصر احمد خان، حماد درانی، اسلم خان دیسوالی، افضال چوہان، محمد یاور قریشی، محمد راشد قریشی، وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (حیدرآباد ڈویژن) کی بانی صدرمحترمہ بینش افتخار قادری سمیت دیگر موجود تھے۔
سیکریٹری جنرل