پریس ریلیز
یوم عاشورا ء پر فول پروف سیکو رٹی انتظامات پر سیکو رٹی ادارے تعریف کے مستحق ہیں…عدیل صدیقی
30-07-2023
حیدرآباد ( )حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی سرپرست اعلیٰ محمداکرام راجپوت، سرپرست اقبال حسین بیگ، سینئر نائب صدر نجم الدین قریشی، نائب صدر اویس خان،مجلس عاملہ کے اراکین اور لاء اینڈ آرڈر سب کمیٹی کے چیئر مین مرز احسن مسعود بیگ نے یوم عاشور ا ء پر فول پروف سیکو رٹی انتظامات پر ضلعی انتظامیہ او ر سیکو رٹی ادارے تعریف کے مستحق ہیں، جو کہ شدید گرمی میں محرم الحرام کے دوران مجالس، جلوسوں میں سیکو رٹی، ڈیو ٹی مستعدی سے انجام دیتے رہے، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کمانڈ اینڈ کنٹرول روم سے جلوسوں کی سیکو رٹی کا معائنہ کیا اورڈپٹی انسپکٹر جنرل آف سندھ پو لیس حیدرآباد رینج سید پیر محمد شاہ نے وزیر اعلیٰ سندھ کو سیکو رٹی پلان پر بریفنگ دی، میئر حیدرآباد کاشف خان شورو، کمشنر حیدرآباد بلا ل میمن، ڈپٹی کمشنر حیدرآباد فواد غفار سومرو، ایس۔ ایس۔ پی۔ حیدرآباد ساجد امیر سدو زئی نے بھی کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کا دورہ کیا اور سیکو رٹی کا جائزہ لیا، تاجر برادری اپنے فرض شنا س اور با صلاحیت افسران کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتی ہے اور سیکو رٹی انتظامات پر اعتماد کا اظہار کرتی ہے، یوم عاشو را ء پر ٹریفک پلان بھی بہتر رہا، ٹریفک کانسٹیبل مستعدی سے ٹریفک روانی کے لئے شہریوں کو سہولیات فراہم کرتے رہے۔
سیکریٹری جنرل