پریس ریلیز
ڈی جی ایچ۔ ڈی۔ اے۔ تاجروں سے ملاقات کریں گے
تاجروں کی ڈی جی ایچ۔ ڈی۔ اے۔ کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد
30-10-2023
حیدرآباد ( ) حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی کی ہدایت پر واسا سب کمیٹی کے چیئر مین محمد دانش خان نے ڈائریکٹر جنرل حیدرآباد ڈیولپمنٹ اتھا رٹی زاہد حسین شر سے ملاقات میں انہیں ڈی جی ایچ ڈی اے کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا اور حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی کی طرف سے چیمبر کا دورہ کرنے کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کر لی۔ محمد دانش خان نے بتایا کہ شہریوں کے حالات سے آپ بخوبی واقف ہیں اور آپ ان پر گہری نظر رکھتے ہیں، ہما ری ملاقات کا مقصد دونوں اداروں کے درمیان لائژن کو مضبوط کرنا ہے۔ مرزا حسن مسعود بیگ اور محمدیاور قریشی ان کے ہمراہ تھے۔
سیکریٹری جنرل