پریس ریلیز
5-7-2022
حیدرآباد ( ) حیدرآباد چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی نے حیدرآباد پریس کلب کے دو رے پر صدر لالہ رحمن سموں اور جنرل سیکریٹری حمید الرحمن سے ملاقات میں پریس کلب حیدرآباد کے انتخابات میں بلا مقابلہ کامیابی پر عہدیداروں اور گورننگ باڈی کے اراکین کو سرپرست اعلیٰ محمد اکرام راجپوت، سرپرست اقبال بیگ، سینئر نائب صدر نجم الدین قریشی، نائب صدر اویس خان سمیت لال چند لیمانی اور ضیا ء الدین قریشی کی طرف سے مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشا ت کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ صحافی برادری کی حیدرآباد شہر کی ترقی اور صنعت و تجا رت کے فروغ میں خدما ت قابل ستائش ہیں، آپ نے ہمیشہ حق اور سچ کا ساتھ دیا ہے، حیدرآباد چیمبر کی صدارت سنبھالتے ہی مشکل حالات کا سامنا کرنا پڑا، حیدرآباد ڈرائی پو رٹ بند ہونے جا رہی تھی ہم نے کاٹن جنر کے ساتھ مل کر 250ملین کی کاٹن حیدرآباد ڈرائی پو رٹ سے ایکسپو رٹ کی ہے، حیدرآباد ڈرائی پو رٹ سے امپو رٹ بھی شروع کی گئی ہے، اس طرح FBRحیدرآباد ٹیکس کلکٹریٹ کے ریوینیو میں اضافہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ حیدرآباد ٹیکسٹائل کا حب رہا ہے اور کچھ دنوں پہلے حیدرآباد میں سب سے زیا دہ موٹر سائیکل اسمبلنگ کی جا رہی تھیں، حیدرآباد کی صنعتیں مشکل حالات میں کام کر رہی ہیں حیدرآباد سائٹ کا انفرا اسٹرکچر تباہ حال ہے، پانی کی قلت، گیس بجلی کی غیر اعلانیہ لو ڈ شیڈنگ سے صنعتوں کی پیداواری صلاحیت متاثر ہوتی ہے، ہم سمجھتے ہیں کہ صنعتکاروں و تاجروں کے مسائل حکام بالا تک پہنچانے کا واحد ذریعہ صحافی برادری آپ تاجر برادری کے مسائل اپنی تحریروں میں شامل رکھیں یقینا حیدرآباد معا شی طو رپر ترقی کرے گا،صنعتیں چلیں گی تو روزگار ملے گا اور حکومت کو بھی ریوینیو حاصل ہوگا ہم آئی ٹی سافٹ ویئر ہاؤ س قائم کرنے کی کو شش کر رہے ہیں، نوجوانوں کی آئی ٹی میں تربیت کر کے حیدرآباد سے آئی ٹی ایکسپو رٹ شروع کی جا سکتی ہے اور اس سے ملک کے لئے قیمتی زرمبادلہ حاصل ہو سکتا ہے۔ قبل ازیں حیدرآباد پریس کلب کے لالہ رحمن سموں نے حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفدکا شکریہ ادا کرتے ہوئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
سیکریٹری جنرل