پریس ریلیز
07-03-2023
حیدرآباد ( )گورنر سندھ محمد کامران خان ٹیسوری نے حیدرآبا دچیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورے پر تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسائل پو رے پاکستان میں ہیں، جہاں بھی جائیں مسائل کا ایک انبار ہے، پچھتر سال گزرنے کے بعد بھی بنیادی سہولت سے محروم ہیں، اس میں سب ہی کی غلطیاں ہیں، ہم اپنا کاروبا ر زندگی کیش اکنامی پر چلارہے ہیں، اسٹیٹ بینک میں زر مبادلہ کے ذخائر کم ہو رہے ہیں، ہم نے اپنے آپ کو تو بنالیا،معیشت کا پہیہ چلانے والوں کو دور رکھا ہے، بجٹ کی تیا ری میں بابو سرکار پر بھروسہ کر کے ان کی تجا ویز کو آگے رکھا جاتا ہے، پاکستان کا نام ان ممالک میں آتا ہے جو ایک دو ارب ڈالر کے لئے ایک دو ارب ڈالر مانگ رہے ہیں، یواے ای اور ترکیہ کی مثالیں لے لیں جو ترقی کی راہ پر گامزن ہیں، پاکستانی دنیا بھر میں موجو د ہیں، ہما رے پاس اچھے ڈاکٹر، انجینئر، سیاست دان اور سب سے بڑھ کر نوجوان ہنر مند لیبر فو رس موجود ہے، مگر اچھے انسانوں کی کمی ہے، ہم نے اپنی سمت کا تعین ہی نہیں کر سکے، عجیب بھیڑ چال ہے، پاکستان کے خلاف بات کرتے ہوئے فخر محسوس کرتے ہیں برائی کی حد کردی ہے، دنیا کے بہت سے ممالک کے لوگ تو آنا بھی پسند نہیں کرتے، ہمیں درست سمت کا تعین کر کے سخت محنت کرنے کی ضرورت ہے، حیدرآباد سندھ کا دو سرا بڑا شہر اور صنعتی تجا رتی حب ہے، تاجر برادری ٹیکس ادا کرتی ہے، ہم سب کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے، سیالکو ٹ چیمبر آف کامرس نے ایئر پو رٹ بنا لیا ہم کیا شہر کو ٹھیک نہیں کر سکتے، ہم اپنی عملی زندگی میں اسلامی تعلیمات کو اپنائیں ہما رے پاس جو اختیارات ہیں اللہ کو اس کا حساب دینا ہے، حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی گورنر ہاؤ س آئیں مل جل کر مسائل حل کرائیں گی،انہوں نے حیدرآباد چیمبر کے صدر عدیل صدیقی کے مطالبے پر سندھ انڈسٹریل لائژن کمیٹی فوری بحال کرنے کا وعدہ کیا۔حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی نے گورنر سندھ محمد کامران خان ٹیسوری کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ آپ عوامی گورنر اور تاجر برادری کی من پسند شخصیت ہیں، تاجر برادری معا شی حالات سے پریشان ہے، ایک سابق وزیر اعظم تاجر برادری کو چو ر کہتا ہے، اس کے باجوود بھی تاجر برادری پاکستان کی معیشت کی ترقی کے لئے سخت محنت اور جدو جہد کر رہی ہے، حیدرآباد کی تاجر برادری حیسکو کو بلنگ کا تیس فیصد ریوینیو مہیا کرتی ہے، مگر بد قسمتی ہے کہ حیسکو کے بور ڈ آف ڈائریکٹرز میں کوئی نمائندگی نہیں ہے، ملک کا بجٹ بابو تیار کر رہے ہیں، اسپیشلائز بنیادوں پر وزیر بنانے چاہئیں تاکہ وہ بزنس کمیونٹی اور عوامی مسائل کا بخوبی ادراک رکھتے ہوں، عوامی رہائشی اسکیم گلستان سرمست کا کوئی پرسان حال نہیں غریب اور بیواؤں نے رہائش اختیار کرنے کی آس لگا ئی ہوئی ہے، آپ گلستان سرمست میں ترقیا تی کام فو ری طو رپر مکمل کرائیں اس طرح کمرشل پروجیکٹ آئیں گے لوگوں کو روزگار ملے گا، پانچ سالوں سے حیدرآباد میں صنعتکا ری نہیں ہو رہی، پچاس کروڑ روپے کا پلاٹ خرید کر کوئی انڈسٹری لگانے کو تیا رنہیں ہے، ہم صنعت لگانا چاہتے ہیں، صنعتوں کے فروغ کے لئے انڈسٹریل زون بنایا جائے،ایم ڈی سوئی سدرن گیس کمپنی ہماری بات نہیں سنتا،حکمران صنعتکاروں کی بات سنیں اور ان کے زخموں پر مرحم رکھیں آخر کونسا مسیحا تاجر برادری کے مسائل حل کرے گا، ہم چاہتے ہیں کہ آپ سندھ انڈسٹریل لائژن کمیٹی فو ری طو رپر فعال کریں تاکہ صنعتکا روں کے مسائل ماہانہ بنیا دوں پر حل کئے جا سکیں۔ حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر نجم الدین قریشی نے مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کیا، اجلاس میں سرپرست اقبال حسین بیگ، سینئر نائب صدر نجم الدین قریشی، نائب صدر اویس خان اراکین پہلاج رائے، لال چند لیمانی، مرزا حسن مسعود بیگ، حسام بیگ، سید علی حسن لجپال، محمد سلیم خان، فہیم خان، سلیم عمر میمن، فرمان بیگ، علی رضا آرائیں، محمد اکبر خان درانی، نواب الدین قریشی، اعجاز علی راجپو ت، شاہد کے کے، مقصود احمد چوہان، حاجی شریف پونجانی، محمد عدنان خان، فرمان بیگ، نواب خان، محمد اریب خان، احسن ناغڑ، حماد درانی، محمد عزیز خان، میڈم بینش قادری، کامران راجپو ت، جاوید خلجی، اسلم خان دیسوالی، احتشام احمد انصا ری، حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈر کے سینئر نائب صدر محمد عارف میمن، سی پی ایل سی چیف ڈاکٹر فرید قاسم، آباد کے انجینئر فراز میمن، متحدہ قومی موومنت پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے رکن وسیم حسین، زونل انچارج ظفر صدیقی، ایم پی ایز ندیم صدیقی، راشد خلجی، سنجے پروانی، زونل کمیٹی کے اراکین سمیت دیگر موجود تھے۔
سیکریٹری جنرل