پریس ریلیز
7-05-2022
حیدرآباد ( )وفاقی وزیر تجا رت سید نوید قمر نے حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی، سینئرنائب صدر نجم الدین قریشی اور نائب صدر اویس خان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صنعتکار بر آمدات بڑھانے پر توجہ دیں، حکومت صنعتکا روں وتاجروں کو درپیش مسائل کا ہر ممکن ازالہ کرے گی۔ حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی نے سید نوید قمر کو وفاقی وزیر تجا رت کا عہدہ سنبھالنے پر تاجر برادری کی طرف سے مبارکباد پیش کی، عدیل صدیقی نے وفاقی وزیر کی توجہ FBR کی ٹیکسیشن پالیسوں کی جانب مبذول کراتے ہوئے کہا کہ تاجر برادری کی مشاورت سے ٹیکسیشن نظام میں اصلاحات کرنے کی ضرورت ہے، انہوں نے تاجر برادری کی طرف سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
سیکریٹری جنرل