پریس ریلیز
9-2-2023
حیدرآباد ( )حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی نے لیاقت اینڈ سنز گروپ آف کمپنیز کی پرائز ڈسٹری بیوشن تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ میرے وطن عزیز پاکستان کے موجودہ حالات میں تاجر سخت محنت کر رہا ہے اور سرمایہ کا ری میں اضافہ کر رہا ہے، جو حالات ہیں وہ سب کے سامنے ہیں، ڈالر 280سے تجاو ز کر گیا ہے، تاجر سمجھتے ہیں کہ مجبو ری ہے، ڈالر ہما رے ملک کے پاس نہیں ہے، امپو رٹ پر سختیا ں ہیں، بینک ایل سی نہیں کھول رہے، گیس کی قلت ہے، بجلی پیدا ہو رہی ہے مگر اس کی ترسیل میں مسائل ہیں، اس کے باوجود صنعتکا ر انڈسٹریز کا پہیہ چلانے کی جدو جہد کر رہے ہیں، تاجر برادری کے حقوق کی بات کی جائے تاجروں کو ڈپا رٹمنٹ تنگ کر رہے ہیں، سینتیس ڈپارٹمنٹ حکومت سندھ کے ہیں، صنعتکار کس کس کو مجبو ریاں بتائیں پاکستان خو ش نصیب ملک ہے جس کا ریٹیلر سیکٹر ترقی کر رہا ہے، جو کہ ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، پہلے تو انڈسٹریز کو تباہ کیا گیا اب ریٹیلر سیکٹر کو تباہ کیا جا رہا ہے، ہما رے مسائل حکام بالا میں اٹھائے جائیں کم از کم گورنمنٹ ڈپارٹمنٹ کی پالیسیوں کو درست کیا جائے تاجروں کو تنگ نا کیا جائے، سندھ فو ڈ اتھا رٹی کے اہلکار مختلف طریقوں سے تاجروں کو بلیک میل کر رہے ہیں، تاجروں کے فو ڈ لائسنس کے اجرا ء میں تاخیر کی جا رہی ہے جو کہ تاجر برادری کے ساتھ سراسر زیا دتی ہے۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رکن قومی اسمبلی و پارلیمانی سیکریٹری بحری امور صابر حسین قائم خانی نے تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی نے کچھ تاجروں کے معاملات پر توجہ مبذول کرائی ہے جو کہ تاجروں کے ذہن میں موجود ہے، پاکستان میں سب کچھ ہے، تھو ڑی صحیح رہنمائی کی ضرورت ہے، اچھی پالیسیاں بنائی جائیں تو پاکستان میں سب کچھ ٹھیک ہو سکتا ہے، انڈسٹریلائزیشن کو پر امن ماحول اور بنیا دی انفرا اسٹرکچر کی ضرورت ہوتی ہے، انڈسٹریز پر توجہ دی جائے، ٹیکنالوجی میں آگے جانا چاہئے دنیا میں ٹیکنا لوجی کا راج ہے اس میں ابھی وقت لگے گا، جو چیزیں ہمارے پاس ہیں ان سے فائدہ کیوں نہیں اٹھارہے، پاکستان زرعی ملک ہے کسان بہتر فصلیں کا شت کر رہے ہیں، زرعی پیداوار سے ویلیو ایڈڈ مصنوعات تیا رکر کے ملک کے لئے قیمتی زر مبادلہ حاصل کیا جا سکتا ہے، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی تجویز پر انڈسٹریلائزیشن، انفارمیشن ٹیکنالوجی، تعلیم، صحت انفرا اسٹرکچر اور موٹر وے کے شعبوں میں ترقیاتی کام ہوئے۔ قبل ازیں لیاقت اینڈ سنز گروپ آف کمپنیز کے سی ای او اعجاز علی راجپوت نے مہمانان گرامی کا خیر مقدم کیا، سندھ کے روایتی تحائف اجرک ٹو پی پیش کیں، لیاقت اینڈ سنز گروپ آف کمپنیز کے میزبان حاجی اورنگزیب راجپوت، علی رضا راجپوت، نوید راجپوت نے ڈسٹری بیو ٹرز میں انعامات تقسیم کئے، تقریب میں ایم پی اے ندیم صدیقی حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر نجم الدین قریشی، نائب صدر اویس خان اراکین مرزا حسن مسعود بیگ، احسن ناغڑ، محمد عدنان خان، محمد دانش خان، سید علی حسن لجپال، صلاح الدین قریشی، فرمان بیگ، دانش شفیق قریشی، اسلم خان دیسوالی، راشد باہو، نواب الدین قریشی، مقصود احمد چوہان، علی رضا آرائیں، محمد رضوان، اشفاق سومرو، جاوید خلجی وی دیگر موجود تھے۔
سیکریٹری جنرل