پریس ریلیز
10-05-2022
حیدرآباد ( ) حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی سینئر نائب صدر نجم الدین قریشی، نائب صدر اویس خان نے اپنے مشترکہ بیان میں بجلی کے قیمت میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ایک بار پھر اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم پاکستان سے شہباز شریف سے اپیل کی ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہر ماہ بجلی کی قیمت بڑھنے سے صنعتی پیداوار میں اضافہ ہو رہا ہے اور کاروباری سرگرمیوں پر تباہ کن اثرات مرتب ہو رہے ہیں، نیپرا نے مارچ کے لئے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی 2روپے 26پیسے فی یونٹ اضافے کی منطوری دے دی ہے جو کہ رواں ماہ کے بل میں وصول کیا جائے گا۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے صارفین پر 29ارب روپے کا ضافی بوجھ پڑے گا جس سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہو گا، تقریباً ہر ماہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتیں بڑھانے سے عوام پر اربوں روپے کا بوجھ ڈال دیا جاتا ہے حکومت عوام کو ریلیف نہیں دے سکتی تو لوگوں کی مالی مشکلات میں اضافہ نہ کرے عید کے بعد سے مہنگائی آسمان سے باتیں کر رہی ہے، پیداوار ی لاگت بڑھنے سے بین الاقوامی مارکیٹ میں تاجروں کو مشکلا ت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
سیکریٹری جنرل