پریس ریلیز
14-06-2023
حیدرآباد ( )حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی کی ہدایت پر نائب صدر اویس خان نے حیدرآباد پریس کلب کے زیر انتظام اسپو رٹس گالا کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد پریس کلب کی انتظامیہ کو مبارکباد دیتا ہوں کہ انہوں نے اپنی صحافتی ذمہ داریوں میں سے وقت نکال کر کھیل کے فروغ کے لئے اس پر وقار تقریب کا اہتمام کیا، صحت مند معا شرے کے لئے کھیلوں کی سرگرمیاں نا گزیر ہیں، آج کے پر آشوب دو رمیں انسان روزمرہ کاموں میں بہت پریشان ہوجاتا ہے ایسے میں کھیل اور ورزش انسان کو ذہنی آسودگی اور توانائی مہیا کرنے کا بہترین ذریعہ ہیں، پاکیزہ معاشرے میں بھی کھیلوں کی بنیا دی حیثیت ہے، نوجوان اور بچے کھیلوں کی سرگرمیوں میں حصہ لیں اور ورزش کو اپنا شعار بنا لیں۔ اویس خان نے کہا کہ سندھ حکومت حیدرآباد کھیل کے میدانوں کی حالت بہتر بنانے کے لئے خصوصی فنڈ مہیا کرے، ہما رے مشاہدے میں ہے کہ پاکستان کے بہت سے نامور کھلا ڑی مشکل زندگی بسر کر رہے ہیں، حکومت کو چاہئے کہ وہ ایسے کھلاڑیوں کے لئے ایسا مکنزم بنائے کہ ان کی زندگیوں کو بہتر بنایا جا سکے۔ حیدرآباد پریس کلب کے جنرل سیکریٹری حمید الرحمن نے کہا کہ حیدرآباد چیمبر اور اور حیدرآباد پریس کلب کے درمیان قریبی روابط ہیں،حیدرآباد پریس کلب نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے ٹیبل ٹینس، کرکٹ سمیت دوسرے کھیلوں کا انعقاد کرتا رہا ہے، حیدرآباد چیمبر کے نائب صدر اویس خان ہما رے درمیان موجود ہیں، حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری صنعت وتجارت کی ترقی او ر حیدرآباد میں ہونے والی کھیلوں کی سرگرمیوں کو بڑھانے میں نمایاں کردار ادا کر رہا ہے اور حیدرآباد پریس کلب کو بھی حیدرآباد چیمبر کی بھرپور سپو رٹ حاصل ہے۔ اس موقع پر چیمبر کے اراکین مقصود احمد چوہان، حماد درانی، محمد دانش خان کے علا وہ اسپورٹس گالا آرگنائزر قسیم قریشی، ریاست علی ناغڑ، ہارون آرائیں ودیگر صحافی موجود تھے۔
سیکریٹری جنرل