پریس ریلیز
حیدرآباد میں ٹریول ٹور بزنس کے اچھے مواقع موجو د ہیں…عدیل صدیقی
کلائنٹس کو انٹرنیشنل و ڈومیسٹک ٹکٹنگ، عمرہ پیکج اور ویزا کنسلٹینسی کی با اعتماد سروس فراہم کریں گے…فیصل اقبال
15-1-2023
حیدرآباد ( ) حیدرآباد چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی نے خرم اقبال ٹریول اینڈ ٹورز پرائیویٹ لمیٹڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد میں ٹریول ٹور بزنس کے اچھے مواقع موجو د ہیں، جدید انفار میشن ٹیکنالوجی نے کاروبار کو آسان کردیا ہے، کلائنٹس کو بہترین اور با اعتما د سروس مہیا کر کے کاروبار کو وسعت دی جا سکتی ہے،حیدرآباد سے سینکڑوں تاجر، صنعتکا ر، طلبہ اور شہری اندرون اور بیرون ملک سفر کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہما رے لئے خو ش آئند بات ہے کہ حیدرآباد میں ٹریول اینڈ ٹورز بزنس کا اضافہ ہو رہا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ حیدرآباد کی تجا رت و صنعت کو ترقی دے کر یہاں کی معیشت کو مضبو ط تر بنائیں، صوبہ سندھ اور حیدرآباد کے شہریوں کو روزگار کے مواقع مہیا کئے جائیں، حیدرآباد چیمبر کی اولین ترجیحات کاروبا ری برا دری کے حقوق کا تحفظ ہے۔ صدر عدیل صدیقی نے خرم اقبال ٹریول اینڈ ٹورز پرائیویٹ لمیٹڈ کے افتتاح پر نیک خواہشات کااظہار کیا۔ قبل ازیں خرم اقبال ٹریول اینڈ ٹورز پرائیویٹ لمیٹڈ کے ڈائریکٹر فیصل اقبال نے مہمانان گرامی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو انٹرنیشنل و ڈومیسٹک ٹکٹنگ، عمرہ پیکج اور ویزا کنسلٹینسی کی با اعتماد سروس فراہم کریں گے، ہماری پہلی ترجیحات عوام کو بہترین سفری سہولیات فراہم کرنا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ ہما رے کلائنٹس کو دوران سفر کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نا کرنا پڑے، جبکہ خرم اقبال ٹریول اینڈ ٹورز پرائیویٹ لمیٹڈ کلائنٹس سے روابط بڑھانے پر خاص توجہ دے رہی ہے۔ تقریب میں حیدرآباد چیمبر کے سرپرست اقبال حسین بیگ، سینئر نائب صدر نجم الدین قریشی اراکین محمد عدنان خان، شفقت اللہ میمن، اعجاز علی راجپوت، نواب الدین قریشی کے علا وہ حاجی اقبال، خرم اقبال، ڈاکٹر طٰحہ، فراز عالم اور فاروق موجود تھے۔
سیکریٹری جنرل