پریس ریلیز
نگراں وفاقی وزیر تعلیم مدد علی سندھی جلد ایچ سی سی آئی کا دورہ کریں گے
بوائز اینڈ گرلز پبلک اسکول کی معیا ری تعلیم اور مینجمنٹ لائق تحسین ہیں۔۔۔نجم الدین قریشی
16-10-2023
حیدرآباد ( )حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی کی ہدایت پر سینئر نائب صدر نجم الدین قریشی کی قیادت میں تاجروں کے وفد کی بوائز اینڈ گرلز پبلک اسکول کے زیر انتظام لطیف ڈے کی تقریب میں شرکت کی، تاجروں کے وفد نے نگراں وفاقی وزیر تعلیم، قومی ہم آہنگی و نوجوان امور حکومت پاکستان مدد علی سندھی کو وفاقی وزیر کا عہدہ سنبھالنے پر تاجر برادری کی طرف سے مبارکباد دی اور دو رہ حیدرآباد چیمبر آف کامرس کرنے کی بھی دعوت دی جوانہوں نے قبول کر لی۔ سینئر نائب صدر نجم الدین قریشی نے حیدرآباد میں تعلیمی اداروں کی جملہ کارکردگی پر تبادلہ خیال کیا اور بوائز اینڈ گرلز پبلک اسکول میں معیا ری تعلیم اور مینجمنٹ کی قابل قدر خدمات کی تعریف کی۔ ملاقات میں بوائز اینڈ گرلز پبلک اسکول کے پرنسپل ڈاکٹر پروفیسر ناصر شیخ، حیدرآباد چیمبر کے اراکین محمد دانش خان، احسن ناغڑ، نواب الدین قریشی، سید علی حسن لجپال، فرمان بیگ، علی رضا آرائیں و دیگر موجود تھے۔
سیکریٹری جنرل