پریس ریلیز
حکومت کو شمسی توانائی،تھرکول سمیت بائیو انرجی سولوشن کی طرف آنا چاہئے…عدیل صدیقی
18-10-2022
حیدرآباد ( )حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی نے کہا کہ آرگنائزیشن پیٹرولیم ایکسپورٹ کنٹری کرو ڈ آئل کی پیداوار میں 20فیصد کمی کا عندیہ دے رہی ہیں،یاد رہے کہ کروڈ آئل 85 ڈالر فی بیرل ریٹ پر چل رہا ہے، 125ڈالر فی بیرل کروڈ آئل کی قیمت نے دنیا کی معیشت کو متاثر کیا تھا، 20فیصد کروڈ آئل کی پیداوار میں کمی کا مقصد آئل کے ریٹ 100ڈالر فی بیرل تک جا سکتے ہیں، جو کہ پاکستان جیسی معیشت کے اوپر بھا ری اثرات مرتب ہوں گے، دنیا بھر میں بڑھتی ہوئی مہنگائی سے عوام بری طرح متاثر ہیں، امریکہ میں مہنگائی 40سالوں کی بلند ترین سطح پر ہیں، عالمی منڈی میں کساد بازاری کے رجحان سے کرو ڈ آئل کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے، حکومت پاکستان کرو ڈ آئل کے ذخائر میں زیا دہ سے زیا دہ اضافہ کرنے کی کو شش کرے، ہمیں ملکی ضروریات پو را کرنے کے لئے مجبوراً مہنگا کرو ڈ آئل خریدنا پڑے گا جو کہ ہما ری معیشت کیلئے بہتر نہیں ہو گااس خسارے سے بچنے کے لئے شمسی توانائی اور تھرکول ذخائر سمیت بائیو انرجی سولوشن کی طرف آنا چاہئے۔صدر عدیل صدیقی نے کہا کہ حکومت کی مربوط پالیسی پو رے ملک کو شمسی توانائی میں تبدیل کر سکتی ہے، پینل کی گھریلو مینو فیکچرنگ پر 17فیصد ٹیکس عقلی مفاد کے خلاف ہے، پالیسیوں نے حکومت کے سولر توانائی کی مدد سے 10ہزار میگاواٹ بجلی کی پیداوار کرنے والے منصوبے کا مستقبل تاریک کردیا ہے، حکومت در آمدا ت پر مقامی مینو فیکچرنگ سیکٹر کو ترجیح دے، چین سے سولر پینل پارٹس کی در آمدات پر ٹیکسو کی وجہ سے مہنگے پڑتے ہیں، اس کے مقابلے میں مکمل سولر پینل کی در آمدات سستا آپشن ہے، حکومت شمسی توانائی کے فروغ کے لئے 10سالہ جامع پا لیسی ترتیب دے، گذشتہ مالی سال میں 20ارب ڈالر کی توانائی در آمد کی گئی تھی، یہ بڑی رقم عوام کو بغیر سود کے آسان قرضوں کی صو رت میں فراہم کی جائے تو بہت کم عرصے میں پو رے ملک کو شمسی توانائی پر لایا جا سکتا ہے، اس سے پاکستان کا انرجی در آمدات بل 10ارب ڈالر تک کم ہو سکتا ہے اور غریب عوام مفت بجلی کی سہولت سے استفا دہ کر سکیں گے، لیکن اس کا نفاذ اسی وقت ممکن ہے جب پالیسیوں میں مثبت تبدیل لائے جائے، ملک میں بڑے پیمانے پر سولر پینل و دیگر آلات کی در آمد اور تیا ری شروع کی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چونکہ پاکستان میں لیبر سستی ہے اس لئے پاکستان سولر پینل وغیر ہ ایکسپو رٹ کر کے قیمتی زر مبادلہ حاصل کر سکتا ہے، جس کے لئے حکومت کو مراعات کا اعلان کرنا ہو گا، 2050تک دنیا کی بجلی کی ضروریات کا 50فیصد سورج سے حاصل کیا جائے گا، اس وقت دنیا میں شمسی توانائی کی ٹوٹل پیداوار میں چین کا حصہ 70فیصد ہے، دیگر قابل ذکر ممالک میں امریکہ جرمنی اور جاپان شامل ہیں، جبکہ ہند وستان توانائی کے اس سستے ذریعے کو اپنانے کی جدو جہد کر رہا ہے، لیکن ہما رے ملک میں ابھی تک کوئی منا سب پالیسی نہیں ہے۔
سیکریٹری جنرل
Press Release
18-10-2022
Hyderabad ( ) President Hyderabad Chamber of Commerce and Industry Adeel Siddiqui has said that Opec has indicated a drop in 20pc production of crude oil which means that oil rate may shoot upto $100 per barrel from current rate of $85 to have a negative implication on Pakistani economy.
In a statement issued here Tuesday he said that a rate of $125 per barrel had impacted world’s economy severely. He said that recession in economy of international market might lead to decrease in crude oil production and added that US was facing 40 years worst price hike.
He added that Pakistan government should enhance its crude oil reserves. He added that Pakistan would have to buy expensive oil to meet its demand and this would not augur well for our economy.
He maintained that Pakistan should rely more on solar, biogas and coal based energy and added that a comprehensive policy could transform energy sector into solar specific power sector. He said that said levy of 17pca tax on domestic solar panel defies logic and such policies had darken the future of 10,000MW solar energy production.
He added that government should prefer domestic manufacturing over imports and added that solar panel parts’ imports from China proved costly due to taxes whilst complete panel’s import was cheap.
He informed that government should introduce comprehensive 10 year solar energy promotion policy adding that $20bn were spent on solar energy import and had this amount been spent on interest free loan domestically entire country would have been solarized. He said it could save $10bn on oil Import as well and common man could get free energy.
He said this could be done through policy shift. He added that Pakistan should manufacture and import solar technology parts at massive scale. He observed Pakistan could earn foreign exchange by exporting solar panels and only incentive based policy was needed considering the fact that by 2050 world’s 50pc energy would be obtained through solar.
He said China has the largest 70pc share in solar energy in the world. He said India was struggling to capitalize on solar energy apart from US and Japan but Pakistan lacks a clear policy.
Secretary General