پریس ریلیز
27-05-2023
حیدرآباد ( )وفاقی ٹیکس محتسب کراچی کے ایڈوائزر برائے کسٹمز اقبال بھوانا نے ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ کانفرنس ہال میں تعارفی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکس دہندگان کو معلوم ہونا چاہئے کہ ریجنل ٹیکس محتسب حیدرآباد میں قائم کردیا گیا ہے، تاجر برادری کی شکایات سنی جا رہی ہیں، کسٹمز ڈیوٹی دہندگان کو بلا معاؤضہ اور بلا تاخیر انصاف مہیا کر رہے ہیں، کسٹمز ڈیوٹی کی ادائیگی میں خامخوا ہ رکا وٹیں دور کریں گے، ٹیکس دہندگان کے اعتما د سے اد ارے کی افا دیت بڑھ رہی ہے، تاجر بلا خوف و جھجھک جائز مسائل حل نہ ہونے اور بلا وجہ تاجروں کو تنگ کرنے کی شکایت کے لئے ریجنل ٹیکس محتسب سے رابطہ کریں، وفاقی ٹیکس محتسب اور ایف۔ بی۔ آر۔ کا چولی دامن کا ساتھ ہے بنیا دی کام کسٹمز / ٹیکس نظام کو بہتر کرنا ہے تاکہ ہما را انڈسٹریل اور کمرشل سیکٹر ترقی کرے، ٹیکس دہندگان ٹیکس کو فرض سمجھ کر ادا کریں، زیا دہ لو گ ٹیکس نیٹ میں آئیں معیشت مضبوط ہو گی تو عوام خوشحال ہوں گے۔حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی نے کہا کہ کلکٹر کسٹمز اور کمشنر ان لینڈ ریوینیو ایف بی آر کی کارکردگی مجموعی طو رپر تسلی بخش ہے، ہمارے ایف بی آر کے ساتھ قریبی اور خوشگوار روابط ہیں البتہ ہما رے مشاہدے میں یہ بات ضرورآئی ہے کہ قانون کے برعکس امپو رٹرز اور دکانداروں کی لوکل خریداری پرکسٹمز اہلکار کبھی کبھار غیر ضروری طو رپر تنگ کر رہے ہیں، اس کے دیکھنا چاہئے اور ایسی پالیسی بنائی جائے جس سے تاجر دوست ماحول بن سکے اور اچھی تجا رت ہو سکے۔ اجلاس میں حیدرآبا دچیمبر کے سرپرست اقبال حسین بیگ، سینئر نائب نجم الدین قریشی کے علا وہ اراکین فہیم خان، احسن ناغڑ،ڈائریکٹر کسٹمز انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن محمد سلیم میمن، کمشنر زون ٹو ایف۔بی۔ آر۔ حیدرآباد محمد شمیم مرتضیٰ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایف۔ بی۔ آر۔ داؤد پیرزادہ، اسسٹنٹ ایڈوائزر ایف۔ ٹی۔ او۔ حیدرآباد علی عاد ل، سپرنٹنڈنٹ کسٹمز ڈرائی پو رٹ یعقوب پاشا و دیگر موجود تھے۔
سیکریٹری جنرل