پریس ریلیز
27-05-2023
حیدرآباد ( )وفاقی وزیر انرجی ڈویژن خرم دستگیر خان نے بکٹ ماؤنٹ کرین کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے حیسکو کے لئے بکٹ ماؤنٹ کرین کا تقاضہ کیا تھا، ہم نے حیدرآباد کے لوگوں کی سہولت کے لئے اپنا وعد ہ پورا کردیا ہے، حیدرآباد چیمبر ہمیشہ تقاضہ کرتا ہے، شاباش نہیں دی جا تی آج حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کی کارکردگی کو دیکھ کر بہت مطمئن ہوں کہ حیسکو صارف کو اچھی کارکردگی فراہم کر رہی ہے، حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی نے وفاقی وزیر انرجی ڈویژن خرم دستگیر خان کے ہمراہ بکٹ ماؤنٹ کرین کے افتتاح پر کہا کہ ہم نے ستمبر 2022میں بکٹ ماؤنٹ کرین حیسکو کو دینے کے لئے مطالبہ کیا تھا آپ نے مئی 2023 میں اپنا وعد ہ مکمل کر دکھایا، چھ بکٹ ماؤنٹ کرین حیسکو کو مل چکی ہیں اور نو کرین راستے میں ہیں جو کسی بھی وقت پہنچ جائیں گی۔ صدر عدیل صدیقی نے کہا کہ گرمیوں میں بازاروں کے ٹرانسفارمر جلنے کی شکایات ہم تک نہیں آئی ہے، میں سمجھتا ہوں کہ حیسکو صارفین کو پریشانیاں ہوں گی لیکن وہ پہلے کے مقابلے میں بہت کم ہے، پچھلے ادوار کے مقابلے میں حیسکو کی کارکردگی کو بہتر کہا جا سکتا ہے، حیسکو چیف بڑا عہدہ ہوتا ہے اور چند مہینوں میں ہی حیسکو چیف تبدیل کر دیا جاتا ہے اس طرح پالیسیاں متاثر ہو تی ہیں اور حیسکو چیف اپنی صلاحیتوں کو صحیح استعمال نہیں کر پاتا، تاجر برادری سمجھتی ہے کہ حیسکو چیف کی مدت ملازمت دو سال ہونی چاہئے تاکہ وہ اپنی پالیسیوں پرعمل در آمد کر کے کمپنی کو ترقی کی راہ پر گامزن کرے اور صارفین کے مسائل کو بھی حل کرے۔ اس موقع پر حیدرآباد چیمبر سرپرست اقبال حسین بیگ، سینئر نائب صدر نجم الدین قریشی، حیسکو سب کمیٹی کے چیئر مین محمد اکبرخان درانی، وائس چیئر مین فہیم خان سب کمیٹی اراکین احسن ناغڑ، الہ دین قائم خانی نجم الدین ابڑو، جمیل قائم خانی و دیگر موجود تھے۔
سیکریٹری جنرل