پریس ریلیز
30-4-2022
حیدرآباد ( )حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی، سینئر نائب صدر نجم الدین قریشی اور نائب صدر اویس خان نے مشترکہ بیان میں حیسکو کی طرف سے شدید گرمی کے موسم میں 14گھنٹے غیر اعلانیہ لو ڈ شیڈنگ پر شدید تشویش کاا ظہار کرتے ہوئے وزارت پانی و بجلی سے اپیل کی ہے کہ حیدرآباد میں غیر اعلانیہ لو ڈ شیڈنگ کا فو ری خاتمہ ممکن بنایا جائے، عدیل صدیقی نے کہا کہ کورونا وبا ء کے باعث تاجر برادری بھا ری نقصان برداشت کر تی رہی ہے، 2سالوں بعد پہلی عید ہے کہ الحمد اللہ تجا رت پر احتیا طی تدابیر کی پابندیاں نہیں ہیں، بازاروں میں خریداروں کا رش ہے، پاور سپلائی نہ ہونے کی وجہ سے تاجروں اور خریداروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،لگتا ہے کورونا نے حیسکو کو گھیر لیا ہے اور اس کو ختم کرنا چیلنج بن گیا ہے،کنڈا کلچر حیسکو کی کارکردگی پر دھبہ ہے اور انتظامیہ بے بس نظر آتی ہے، حیدر آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی انتظامیہ ناقص کارکردگی اور غیر دانشمندانہ فیصلوں کی وجہ سے کاروباری سرگرمیاں بری طرح متاثر ہو رہی ہیں اور عوام بھی گرمی سے بے حال ہیں،رمضان المبارک کا احترام بھی نہیں کیا جا رہا، گھروں میں پینے کو پانی میسر نہیں ہے، ان حالات میں کاروبار کرنا مشکل ہو گیا ہے۔
سیکریٹری جنرل